حدیث نمبر 15

قال رسول الله

 
سب سے بہتر ذکر لَا اِلَهَ اِلَّا اللہَ ہے"۔[جامع الترمذی:3383]
 پیارے بچو!
آپ کو یاد ہےنا کہ حدیث نمبر 9 میں ہم نے پڑھا تھا کہ 
لَا اِلٰه اِلَّا الله کہنے سے صدقہ کا اجر ملتا ہے۔اب اس ذکر کی مزید فضیلت اس حدیث سے معلوم ہو رہی ہے۔
 📝ذکر کا معنی: "یاد کرنا"
 کس کو؟ اللہ سبحانہ وتعالىٰ کو
قرآن مجید میں آتا ہے:
 " اورجو رحمٰن کے ذکر سے  اندھا(غافل) ہو جائےتو ہم اس کے لیے ایک شیطان مقرر کر دیتے ہیں پھر وہ اس کا ساتھی بن جاتا ہے"۔[الزخرف:36]
لا الله الا الله کہنے کی فضیلت
پر چند احادیث:
🌹ہمارے پیارے نبی كريمﷺ نے فرمایا:اگر میں سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ ِللہِ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَاللهُ اَكۡبَرُ کہوں تو یہ میرے لیے ان تمام چیزوں سے بہتر ہےجن پر سورج طلوع ہوا۔
 [صحیح مسلم:6847]
 
جس کا آخری کلام "لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ"ہو گا وہ جنت میں داخل ہو گا۔ [سنن أبی داؤد:3116]
 
" لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا باللہَ "۔جس نے اپنی بیماری میں یہ کہا اور فوت ہو گیا تو اسے دوزخ کی آگ نہیں کھائے گی۔[جامع الترمذی:3430
 
ایمان کی تہتر شاخیں  ( ٹہنیاں)ہیں۔سب سے کم تر راستے سے تکلیف دہ چیز کا دور کر دینااور سب سے بلند"لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ"کا کہنا ہے۔[جامع الترمذی:2614]
🌴اتنے اہمیت والے کلمہ کو صرف زبان سے ادا کرنا کافی نہیں بلکہ سمجھنا بھی ضروری ہے۔
لا اله الا الله کے دو حصے ہیں
1۔لا اله:سب جھوٹےمعبودوں  کا انکار 
2۔الا اللہ:اللہ ہی کےمعبود برحق ہونے کا اقرار
مسلمان ہونے کے لیے ان کا زبان سے اقرار کرنا لازم ہے۔یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک شخص اللہ کو "اله" تو مانتا ہو لیکن نماز نہ پڑھے،جھوٹ بولے یعنی نافرمانی کے کام کرے۔جب زبان سے اللہ کو اله مان لیا تب زندگی بھی اللہ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق گزارنا ہو گی۔ 
 📖 آج کا قصہ سنیں اور غور کریں کہ 
"لا اله الا اللہ"پر ایمان لانے کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے کتنے ظلم برداشت کیے مگر اس کلمہ کو نہیں چھوڑا۔  مشرکین مکہ کے ظلم کرنے کی وجہ یہی کلمہ تھا کہ وہ اللہ کو واحد معبود برحق نہیں مانتے تھے بلکہ بتوں کو بھی  اللہ کا شریک بنادیتے۔مؤذن رسول سیدنا بلال رضی اللہ عنه کافر سردار امیہ بن خلف کے غلام تھے۔اسلام قبول کرنے پر امیہ ان کی گردن میں رسی ڈال کر لڑکوں کو دے دیتا اور وہ بلال رضی اللہ عنه کو  پہاڑوں میں گھماتے پھرتے۔امیہ بھی ان کو باندھ کر مارتا،بھوکا اور پیاسا رکھتا۔دوپہر کی سخت گرمی میں فرش پر لٹا کر بھاری پتھر سیدنا بلال رضی الله عنه کے سینے پر رکھ دیتا اور ان سے اصرار کرتا کہ کفر کا کلمہ بولو یا یونہی مرجاؤ.ایک روز یہی کچھ ہو رہا تھا کہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنه کا وہاں سے گزر ہوا تو انہوں نے امیہ کو رقم دے کر سیدنابلال رضی اللہ عنه کو آزاد کروایا۔
🥀دیکھا بچو!
 صحابی رسولﷺ کو اس کلمہ حق سے کس قدر محبت تھی کہ یہ ظلم بھی ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا تھا۔
🥀عملی نکات:
1۔ کبھی بھی اللہ کے ذکر سے غافل نہ ہوں۔
2۔ جب بھی فارغ بیٹھے ہوں تو"لا اله الا اللہ "پڑھتے رہنا ہے 
ان شاءاللہ
اے سمیع الدعا !ہمیں ان لوگوں میں شامل کر لےجن کا دل اور زبان ہمیشہ تیری یاد میں مصروف رہتی 
ہے۔آمین یا رب العالمین


 
سورہ الحج ،المومنون



اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَيْطٰنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحَمٰنِ  الرَّحِيْمِ
 
🌼 سورۃ الحج
مکی + مدنی
زمانہ نزول : پہلا حصہ مکہ کے آخری دور میں
دوسرا حصہ ہجرت مدینہ کے فورا بعد
پہلی سورہ جس میں مسلمانوں کو قتال یعنی دفاعی جہاد کا حکم
قریش کی قیادت کے خلاف فرد جرم عائد کیا گیا
        اپنےجد امجد ابراہیم ؑ کی میراث کھوچکے
        توحید کی بجائے شرک میں مبتلا ہیں
    آخرت کا عقیدہ بھلا چکے ہیں
        نماز ، مناسک حج کی شکل  تبدیل کرچکے ہیں  
    حلال و حرام کے خود ساختہ قوانین بنا کر اللہ کی حاکمیت کو چیلنج کررہے ہیں
    ان غلط عقائد کے باوجود خانہ کعبہ کے متولی ہیں
الله کا فیصلہ  یہ بگڑے ہوئےلوگ بیت الله کے جائز متولی نہیں ہیں
 
🌸 آیات 1-24
🔸بنی نوع انسان سے خطاب
🔸الله کے غضب و قیامت کی ہولناکیوں سے ڈرایا گیا
🔸 قیامت کی مختصر تصویر کشی
    دودھ پلانے والی ماں  بچے کو دودھ پلانا بھول جائے گی اور خوف کے مارے حاملہ کا  حمل گر جائے گا
🔸لوگوں کا علم کے بغیر —لوگوں کا الله کے اختیارات و تعلیمات پر بحث کرنا
🔸زندگی بعد از موت کی دلیل اور  مثالیں
        انسانی تخلیق،پیدائش اوربچپن سے بڑھاپے تک زندگی کے مراحل بیان کیے گئے
زمین کی پیداوار کی مثال
🔹پہلی بار پیدا کرنے والا رب  دوسری بار بھی اٹھا سکتا ہے
🔹قیامت کی گھڑی سے بے خوف نہ ہوں
🔹کفر و اسلام کی سرحدوں پر رہ کر الله کی بندگی کرنا —جہاں آسانی دیکھی ادھر کا رخ کرلیا
🔹زمین و آسمان کی تمام مخلوق الله کے آگے سر بسجود
 
🌸 آیات 25-38
🔹خانہ کعبہ کے جائز متولی مسلمان ہیں
🔹مسجدالحرام کے حقوق و احکام حج کی تفصیلی وضاحت
🔹قربانی کے حوالے سے آیت
 الله کو اصل میں تقوی پہنچتا ہے
💠ہر نیک عمل کی روح تقویٰ
 
🌸 آیات 39-41
🔸مظلوموں کو پہلی بار لڑنے کی اجازت ملی
(بعد میں سورہ البقرہ 190,191 میں باقاعدہ لڑائی کا حکم جاری ہوا)
🔸الله کے دین کی مدد کرنے والوں سے مدد اور نصرت کا وعدہ کیا گیا
🔸جہاد کا مقصد اسلامی ریاست کا قیام
اللہ کے مخلص بندوں عباد الله کو جب زمین میں اقتدار ملتا ہے تو وہ
1⃣  نماز کا نظام قائم کرنے والے
2⃣زکوۃ کا نظام قائم کرنےوالے
3⃣    نیکی کا حکم دینے والے
4⃣برائی سے روکنے والے
          ہوں گے
 
🌸 آیات 42-62
🔸نبیﷺ کو تسلیآپ سے پہلے انبیاء کو بھی جھٹلایا گیا
🔸مہاجرین کی ستائش کی گئی
🔸ایمان والوں کےلئےمغفرت اور رزق کریم کا وعدہ
🔸کافروں کو دوزخ کی وعید
 
🌸 آیات 63-76
🔹دلائل ربوبیت و قدرت کا بیان
🔹نبی کریم صلعم کو صرف اللہ سے دعا کرنے کا حکم
🌸 آیت 73
🔹 مکھی کی مثال سے شرک کا ابطال ثابت کرنا
🔹انسان بے بس اور محتاج ہے
🔹اللہ سے بے نیاز نہیں رہ سکتا
🔹لوگوں نے الله کی قدر نہ پہچانی جیسا کہ اسکا حق ہے
 
🌸 آیات 77-78
🔶 جامع ہدایات
🔸رکوع اور سجدہ کرو
🔸رب کی بندگی کرو
🔸نیک کام کرو
🔸    الله کی راہ میں جہاد (کوشش) کرو جیسا کہ اسکا حق ہے
🔸الله کی طرف سے اعزاز اللہ نے تمہیں اپنے کام کیلئے چن لیا ہے  
🔸دین میں تنگی نہیں آسانی ہے
🔸    حضرت ابراہیم  ؑ کی ملت پر قائم ہونے کی دعوت
🔸    پہلے بھی تمہارا نام  مسلم تھا
🔸اس قرآن میں بھی تمہارا نام مسلم ہی ہے  
🔸    تفرقہ بازی نہ ہو
🔸نماز قائم کرو زکوۃ دو
🔸الله سے وابستہ ہوجاؤ
🔸وہ بہترین مددگار ہے
          ♾♾♾♾♾♾
 
🌼 سورہ المومنون
 
🔹 زمانہ نزول : وسط مکی دور
🔹 کل آیات 118
🔹 پس منظر :
نبی صلی اللہ وسلم اور اہل کفار کی کشمکش
مظالم عروج پر نہ  پہنچے تھے
 
🌸 آیت نمبر 1_11
🔹مومنین کی صفات
🔹جنت الفردوس کے وارث
🔖فلاح ہر مراد پوری ہونا ،ہرتکلیف  دور ہوجانا
🔹اہل ایمان سے دنیا اور آخرت کی فلاح کا وعدہ ہے
🔹 فلاح پانے والے کون؟
🔖 فلاح پانے والوں کی صفات
1⃣ نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں (ظاہری اور دلی کیفیت)اظہار عجز و انکساری
2⃣لغویات سے دور رہتے ہیں
 لغولایعنی، فضول، لاحاصل، بے مقصد مشاغل
جسمانی و ذہنی تربیت اور نشو نما کے فائدہ مند مشاغل منع نہیں
3⃣ زکوۃ کے طریقے پر عامل ہوتے ہیں
(زندگی کے ہر پہلو کے تزکیے کے لیے کوشاں)
4⃣شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
(عصمت و عفت کی حفاظت )
5⃣ امانتوں اور عہدوں کا پاس رکھتے ہیں
امانتوں کی اقسام
اللہ کی امانت
معاشرے کی امانت
افراد کی امانت
زندگی ،قرآن ،مشورہ ،راز
 عہدوپیمان یہ سب امانت ہیں
6⃣نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں
اوقات نماز
آداب نماز
ارکان نماز  
🔹ایسے لوگ میراث میں فردوس کے حقدار  ہونگے
🌸 آیت نمبر 12_22
🔹اللہ کی ربوبیت کے دلائل
🌸 آیت نمبر 23_31
🔹حضرت نوح علیہ السلام کی دعوت اور انکی قوم کی ہلاکت کا بیان
🌸 آیت نمبر 32_44
🔹حضرت نوح علیہ السلام کے بعد کی قوموں ، انکے انکار و تبذیر اور انجام کا تذکرہ
🌸 آیت نمبر 45_69
🔹حضرت موسٰی اور حضرت ہارون علیہم السلام کے مقابلے میں فرعون اور اسکے معاونین کا تذکرہ
🔹انکار کی وجہ تکبر
🔹حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ذکر
🔹اہل ایمان کی صفات کا مذید تذکرہ
اللہ سے ڈرنے والے
اسکی آیات پر ایمان لانے والے
اسکے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے
اسکی راہ میں خرچ کرنے والے
بھلائیوں کی طرف سبقت لے جانے والے
🌸 آیت نمبر 70_77
🔹نبی صلی اللہ وسلم پر اعتراضات کا جواب دیا گیا
🔹مشرکین کو خواہشات نفس کے بجائےحق کا راستہ اپنانے کی دعوت دی گئی
🌸 آیت نمبر 78_92
🔹اللہ کی صفات کا ذکر
🔹شرک کی تردید کی گئی
🔹اللہ تمام عیوب سے پاک ہے
🌸 آیت نمبر 93_118
🔹نبی صلی اللہ وسلم کو ہدایت کی گئی
1⃣ برائی کو نیکی سے دفع کریں
2⃣شیطان کی اکساہٹوں سے بچیں
🔹قیامت کی ہولناک منظر کشی۔         (استغفر اللہ)
🔹ہلاکت سے حفاظت کے لیے مغفرت اور رحمت کی دعا مانگنے کا حکم دیا گیا
          ♾♾♾♾♾♾

 
سورۃ مریم ، طہٰ ، الانبیاء


اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَيْطٰنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحَمٰنِ  الرَّحِيْمِ
 
🌼 سورۃ مریم
مکی سورۃ
کل آیات : 98
زمانہ نزول : ہجرت حبشہ  5 نبوی سے پہلے
نجاشی کے دربار میں حضرت جعفر رضی الله عنہ نے سورہ مریم کی تلاوت فرمائی
 
خلاصہ
🌸 آیات 1-15
🔸حضرت زکریا  ؑ کی بڑھاپے میں الله سے اولاد کی دعا
میں دعا مانگ کر کبھی نامراد نہیں رہا
دعا قبول نہ بھی ہو تو بھی
الله کے شکر گزار بندوں کا رویہ  اطاعت گزاری
شکر گزاری پر نعمتوں میں اضافہ
💠انبیاء کا ایک غم قوم کے ایمان کی فکر
🔸حضرت زکریا علیہ السلام وارث طلب کرنے کے بجاۓ اسلام کا وارث مانگ رہے تھے
🔸الله عام قاعدے سے ہٹ کر بھی معجزانہ معاملات کرنے پر قادر 
🔸حضرت زکریا  ؑ کو بڑھاپے میں اولاد اور حضرت مریم ؑ کو بغیر شوہر کے بیٹے سے نوازنا
🔸عیسائیوں کو اپنی تاریخ سے ہی دلیل توحید دی
🔷 حضرت یحيٰ  ؑ کے اوصاف
نرم خو
پاکیزہ
متقی
والدین کا فرمانبردار
 
🌸 آیات 16-40
🔹 حضرت مریم  ؑ اور حضرت عیسٰی  ؑ کے قصہ کا تفصیلی بیان
🔹 معجزانہ پیدائش کا تذکرہ
🔹عقیدہ تثلیث کی نفی
حضرت عیسٰی  ؑ کی گہوارے میں معجزانہ  گفتگو الله کا بندہ  و نبی ہونے کا اقرار
 
🌸  آیات41-50
🔸حضرت ابراہیم  ؑ کی دعوت توحید کا تفصیلاً ذکر
🔸عیسائی ،یہودی ،مشرکین مکہ حضرت ابراہیم  ؑ کو اپنا جد امجد تسلیم کرتے تھے
🔸حضرت ابراہیم ؑ نے باپ دادا کی تقلید کی بجائے توحید پر استقامت اور عزیمت دکھائی
🔷 دعوت کے آداب ؛
🔹ابراہیم  ؑ کا والد سے درد مندی سے مباحثہ
🔹عقلی دلائل کے ساتھ
🔹سختی ترشی کے مقابلے میں نرمی و شفقت 
 
🌸 آیات 51-63
🔸دیگر انبیاء کی دعوت کا تذکرہ
🔸سب نبی انسان تھے
🔸خدائی میں شریک نہ تھے
🔸الله کے آگے جھکنے والے تھے
🔸جنت کے وارث ہیں
🔸رحمن کی آیات سن کر روتے ہوئے سجدے میں گرجاتے تھے
🔷بعد میں جو لوگ جانشین ہوئے وہ نااہل تھے
🔹انہوں نے نماز کو ضائع کیا
🔹خواہشات نفس کی پیروی
💠عمر رضی الله عنہ کی افسران کو ہدایت ۔۔۔ اہم ترین کام نماز ہے
 
🌸 آیات 64- 83
🔸بندگی صرف الله کی
🔸مشرک سرداروں کو جہنم کا حال سنا کر خبردار کیا
🔸ہر ایک جہنم پر سے گزرے گا۔
🔸متقی لوگ جہنم میں گرنے سے بچالیے جائیں گے
🔹انکار کرنے والوں کا اپنی  مجالس پر فخر کا زکر
آج کے دور میں
شان و شوکت
شاندار مجالس
میڈیا کی چکا چوند
🔹فوٹو سیشنز ، کیمرے
الله کی نافرمانی پر مبنی مجالس ہیں تو تباہی کا سامان ہیں
🔹مشرک سردار کا قول نقل کیا گیا جو سمجھتا تھا کہ
آخرت برپا نہیں ہوگی
ہمیشہ مال اور اولاد سے نوازا جاتا رہوں گا
🔹الله کے علاوہ من گھڑت معبودوں کی حمایت ، نفع و نقصان پہچانے کے عقیدے کی تردید
 
🌸 آیات 84-98
🔸الله کی طرف سے اہل شرک کیلئے غیض و غضب و جلال کا اظہار
🔸رحمٰن کا بیٹا ہونے کے عقیدے کی تردید
🔸اہل توحید کےلئے محبت الہٰی کا اظہار
آخری حصہ
🔹قوموں کی ہلاکت سے سبق لینے کی دعوت
🔹ایک سوال پر سورۃ کا اختتام ہوتا ہے
💠غور و فکر سے کام لے کر ہلاکت سے بچنے کیلئے تاریخ سے عبرت حاصل کرنی چاہئے
💠 شرک سے بچ کر توحید اختیار کرنی چاہئے
 
          ♾♾♾♾♾♾
 
🌼 سورۃ طہٰ
 
کل آیات :135
زمانہ نزول: سورہ مریم کے بعد ہجرت حبشہ 5 نبوی سے پہلے
حضرت عمر رضی اللہ تعالی  کی بہن کے پاس سورہ طہٰ لکھی ہوئی تھی جس سے متاثر ہوکر وہ 6 نبوی میں مسلمان ہوئے
 
خلاصہ
🌸 آیت 1-8
🔹نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب اور تسلی دی گئی
🔹قرآن ایک نصیحت اور یاددہانی ہے
🔹اللہ زور سے اور چپکے سے کہی گئی بات جانتا ہے 
🔹اللہ کی صفات اور خوبصورت ناماسماء الحسنی ٰ
🌸 آیت 9-47
🔸حضرت موسیٰ علیہ السلام سے اللہ تعالی ٰ کی پہلی گفتگو اور ابتدائی ہدایات کی تفصیل
توحید کا ذکر
عبادت کا حکم
نماز کی ہدایت
نمازکا سب سے بڑا مقصد اللہ کی یاد
🔸قیامت کا مقصد
ہر شخص اپنی کوشش کے مطابق بدلہ پائے
🔸حضرت موسیٰ علیہ السلام  اور انکے بھائی حضرت ہارون علیہ السلام کو دلائل کی روشنی میں دعوت پہنچانے کا حکم
🔸حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا
رب الشرح لی صدری ویسرلی امری وحلل عقدۃ من لسانی یفقھو قولی
🔸اللہ کے احسانات اورتدابیر کا تذکرہ
🔸اللہ کی تدبیر اور مشیت -- حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون کے گھر پرورش پائی
📌داعی نرم خو ہوتاہے
🌸 آیت 48-79
🔹فرعون کے دربار میں حضرت موسی علیہ السلام کی دعوت اور کشمکش کا ذکر
🔹فرعون اور اسکی فوج کی ہلاکت کا تذکرہ
🔹فرعون اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا مکالمہ
فرعون کا سوال تم دونوں کا رب کون ہے
حضرت موسیٰ علیہ السلام کا جواب ہمارے رب نے ہر چیز کو ساخت بخشی اور اسکو راستہ بتایا
اللہ خالق بھی ہے اور راستہ بتانے والا بھی
فرعون کا پچھلی نسلوں کے حوالے سے سوال
حضرت موسیٰ علیہ السلام کا حکیمانہ جواب:
اسکا علم اللہ کے پاس محفوظ ہے
🔹فرعون کا حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معجزات کو جادو سے تعبیر کرنا
🔹فرعون ہتھکنڈوں  پر اتر آیا اور مقابلے کا اعلان کیا
🔹حضرت موسیٰ علیہ السلام نے لاٹھی پھینکی
🔹اللہ کے معجزے کے آگے جادوگروں کا جادو کام نہ آیا
🔹جادوگر سجدے میں گر گئے
🔹حق کو پہچان لیا
🔹علی الاعلان موسیٰ اور ہارون علیہم السلام کے رب پر ایمان لے آئے
🔹فرعون کاغضبناک ہونا
🔹فرعون اپنی فوجوں سمیت غرق کردیا گیا
🌸 آیت 80-98
🔸مصر کی زمین سے بنی اسرائیل کے نکل جانے کے بعد کے حالات
🔸فتنہ سامری کا تذکرہ
🔸حضرت موسیٰ علیہ السلام کا اللہ سے ملاقات کے لیےکوہ طور پر جانا
🔸سامری کا بچھڑا بنانا
 
🌸آیت 99-114
🔹قیامت کے احوال کا بیان
دل بدل جائیں تو زندگی بدل جاتی ہے
🔹اس دن پہاڑ ریزہ ریزہ  کر دیے جائیں گے
🔹لوگوں کے سر ہمیشہ قائم رہنے والے رب کے آگے جھک جائیں گے
🔹گناہ گار نامراد ہوگا
🔹نیک عمل مومن پر ظلم یا اسکی حق تلفی نہ ہوگی
🌸آیت 115-129
🔸ابلیس بنی آدم کا دشمن
🔸فرعونوں کا دوست
🔸قرآن اور انبیاء کی تعلیمات سے دور رکھنے کی کوشش کرتا ہے
🔹اللہ کے ذکر سے منہ موڑنے والے کی زندگی تنگ ہوجائے گی ( بے سکونی ۔بے قراری۔ بے چینی)
🔹اندھا اٹھایا جائے گا
🌸آیت 130-135
🔸 نبی کریم اور مسلمانوں کو ہدایت
لوگوں کی باتوں پر صبر کریں
نماز قائم کریں
دنیا کی شان و شوکت سے متاثر نہ ہوں
🔹نماز کی پابندی  اور اہل و عیال کو نماز کی تلقین کی ہدایت
🔹جلد معلوم ہوجائے گا سیدھی راہ چلنے والے ہدایت یافتہ کون ہیں۔
          ♾♾♾♾♾♾
 
🌼 سورۃ الانبیاء
مکی سورہ
کل آیات 112
 
🌸 آیات1_15
🔹غافل اور لاپرواہ مشرکین کو خبردار کیا گیا
🔹حساب کا وقت قریب آچکا ہے
🔹مشرکین کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر الزام تراشیاں:
بشر رسول کیسے ہوسکتا ہے پراگندہ خواب ہے
یہ قرآن آپ ﷺ نے گھڑ لیا ہے
یہ شاعری ہے
معجزہ کا مطالبہ
🔹سابقہ تمام رسول بھی انسان ہی تھے
🔹آمد رسول سے معاشرتی کشمکش میں ایمان لانے والے بچا لیے جاتے ہیں
🔹حد سے گزرنے والے ہلاک کر دیئے جاتے ہیں
🔹قرآن کا موضوع انسان
🌸 آیات16_29
🔸تخلیق کائنات کھیل تماشہ نہیں اسکا ایک مقصد ہے
🔸یہ حق و باطل کی کشمکش ہے
🔸فرشتے اللہ کی مقرب مخلوق ہیں بیٹیاں نہیں
🔸توحید کے عقلی دلائل
اگرزمین و آسمان کے الگ خدا ہوتے تو نظام درہم برہم ہوجاتا
رب کسی کے آگے جواب دہ نہیں
🔸ہر رسول نے توحید و  عبادت کی دعوت دی
🔸اللہ الزامات سے پاک
🔸فرشتے اللہ کے خوف سے لرزاں رہتے ہیں
🌸 آیات 30_41
🔹آثار کائنات سے توحید کا استدلال
🔹اللہ ہی  رات، دن ،سورج اور چاند کا خالق ہے
🔹ہرانسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے
🔹خیر و شر کے ذریعہ آزمائش 🔹مشرکین مکہ پر فردجرم عائد کی گئی
رسول کریم ﷺکا مذاق اڑاتے ہیں
طنزکرتے ہیں  
خدائے رحمن کے ذکر سے انکار کرتے ہیں
🔹دوزخ کی آگ سے یہ  نہ چہروں کو بچا سکیں گے نہ پیٹھوں کو
🔹 ان کو کہیں سے مدد نہ ملے گی
🔹قیامت اچانک آئے گی ،حیران کردے گی
🔹یہ نہ اسے رد کر سکیں گے نہ مہلت دی جائے گی
🔹رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دی گئی کہ مذاق اڑانے والے عذاب میں گھرنے والے ہیں
🌸 آیات 42_47
🔸اللہ کی گرفت سے کون بچا سکتا ہے
🔸مشرکین مکہ پر فرد جرم
خاندانی امارت اور اسٹیٹس پر نازاں ہیں لیکن
🔸اسلام پھیل رہا
🔸مشرکین کے لیے زمین تنگ ہو رہی ہے
🔸جلد ہی مسلمانوں کو اقتدار حاصل ہوگا
🔸قیامت کے دن عدل ہوگا
🔸رائی کے برابر عمل لاکر دکھایا جائے گا
🔸محاسبہ کے لئے اللہ کافی ہے
🌸 آیات 48_49
🔹حضرت موسٰی علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام پر فرقان یعنی تورات کے نزول کا ذکر
🔹حضرت محمدﷺ پر بابرکت ذکر یعنی قرآن نازل کیا گیا
🔹تقویٰ رکھنے والے
بے دیکھے رب سے ڈرتے ہیں
قیامت کے دن اللہ کے حضور پیشی کا خوف رکھتے ہیں
🌸 آیات 50_93
🔸مختلف انبیاء کے کردار اور دعوت پر روشنی
🔸حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تفصیلی ذکر
🔸حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے والد اور قوم سے مناظرہ
🔸عقلی دلائل پیش کیے
🔸بتوں کو پاش پاش کیا
🔸جواب میں قوم نے آگ میں جھونکا لیکن اللہ نے بچا لیا
🔸حضرت ابراہیم علیہ السلام کی حضرت لوط علیہ السلام کے ساتھ ارض مقدس فلسطین کی طرف ہجرت
🔸اللہ نے اولاد سے نوازا
🔸آزمائشوں سے گزرے
🔸انعام  کے حقدار بنے
🔸بیٹے اسحق علیہ السلام اور پوتے  یعقوب علیہ السلام عطا ہوئے
🔸انبیاء علیہم السلام کی زندگی سے سبق تمام
انبیاء بشر تھے
آزمائشوں سے گزرے
انعام سے نوازے گئے
🔸 تمام انبیاء نیک، صالح، صابر، شاکر اور اللہ سے ڈرنے والے بندے تھے
🔸دیگر انبیاء کا ذکر
🔸حضرت یونس کی دعا کا ذکر
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
🔸حضرت زکریا کی دعا کا ذکر
🔸تمام انبیاء کا اللہ سے مضبوط  تعلق تھا
انبیاء کے تذکرے سے سبق
پیغمبر بشر ہوتے ہیں
لغزشوں پر توبہ استغفار کرتے ہیں
صابر اور شاکر ہوتے ہیں
اللہ کے دین کے لیے جرات وعزیمت سے کام لیتے ہیں
قوم کی مخالفتوں کا سامنا کرتے ہیں
 اللہ سے تعلق بہت مضبوط ہوتا ہے
🔸 نبی ﷺ اس سلسلے کی آخری کڑی اور کامل نمونہ ہیں
🔸تمام انبیاء کی ایک ہی امت اور ایک ہی خدا ہے
🔸بعد کے لوگوں نے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا
🌸 آیات 94 _106
🔹اہل شرک ضدی لوگ
عذاب الہی سے قبل رجوع نہیں کرتے
🔹قیامت سے قبل یا جوج ماجوج کھول دیئے جائیں گے
🔹قیامت کا وقت قریب آن لگا ہے
🔹مشرکین اور ان کے بت دوزخ کا ایندھن بنیں گے
🔹اہل توحید نیک لوگ
دوزخ سے دور ہوں گے
اسکی آہٹ بھی نہ سنیں گے
دل پسند عیش میں ہونگے
گھبراہٹ طاری نہ ہوگی
فرشتے خیرمقدم کریں گے
🔸جس اللہ نےتخلیق کا آغاز کیا وہی اسکا اعادہ کرے گا
🔸قیامت آ کر رہے گی
🌸 آیات 107_112
🔹 مسلمانوں کے لیے خوشخبری
مسلمانوں کو زمین میں اقتدار حاصل ہوگا
🔹آپﷺ رحمت اللعالمین ہیں
🔹مشرکین سے مطالبہ کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قدر پہچانیں
سب سے اسلام قبول کرنے کا مطالبہ
🔹توحید اور شرک کی کشمکش نبی کریم کی دعا  نقل کی گئی
"اے میرے رب حق کے ساتھ فیصلہ کردے مشرکین کے خود ساختہ شرک پر ہم اپنے رحمن رب  سے ہی مدد طلب کرسکتے ہیں"
آج ہمارے لئے بھی یہی حکم ہے کہ اللہ کو پہچانیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم   کی قدرو منزلت پہچانیں اور دین کی قدر کرنے والے بنیں ۔
          ♾♾♾♾♾♾