ذکر الہی

ذکر الہی



 

 اللہ  کے رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کثرت سے ذکر الہی کرتے تھے۔💖  

 آپؐ ہر وقت اللہکو یاد کرتے اور کثرت سے تسبیح و استغفار کرتے۔

 💖 ایک دن میں ستر سے سو بار استغفار کرتے۔

 💖 جب کسی بات پر غمگین یا فکر مند ہوتے تو

 یٙا حٙیُّیٙ یٙا قٙیُّوْمُ بِرٙحْمٙتِکٙ اٙسْتٙغِیْثُ

     پڑھ کر اللہتعالی سے فریاد کرتے۔

 💖 جب پریشانی ہوتی تو کہتے

ھُوٙ اَللّٰهُ  رٙبِیْ لٙا اُشْرِکُ بِہ شٙیّْاا

   💖 چھوٹی چھوٹی باتوں پر اظہار تشکر فرماتے۔

 💖 جب خوش ہوتے تو فرماتے

 اَلْحَمْدُلِلّه الّٙذِیْ بِنِعْمٙتِہِ تٙتِمُّ الصّٙالِحٙاتِ

 "اللہکا شکر جس کے فضل سے نعمتیں اتمام کو پہنچتی ہیں

 💖 جب کوئی نا پسندیدہ صورتحال پیش آتی تو بھی اللہکا شکر ادا کرتے اور فرماتے

 اَلْحَمْدُلِلّه عٙلٙی کُلّ حٙال

 "اللہکا شکر ہر حال میں"

 💖 خود یا گھر والوں کو کوئی تکلیف لاحق ہوتی تو معوذّات پڑھ کر دم کرتے۔

گویا خوشی ہو یا غم ہر حال میں اور ہر موقع پر اللہہی کا ذکر کرتے


Categories:
Similar Posts

0 comments: