سورہ النور،الفرقان

 
سورہ النور،الفرقان


 

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَيْطٰنِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللهِ الرَّحَمٰنِ  الرَّحِيْمِ

 

🌼 سورۃ النور

زمانہ نزول 6 ہجری

کل آیات 64

واقعہ افک کا تذکرہ

🔖پس منظر

مسلمانوں کو محض ہتھیاروں اورفوجوں کے بل پرشکست دینا ممکن نہیں

اسلام کی فتح کی اصل وجہ محض تعداد یا عسکری طاقت نہیں

اصل چیز اخلاقی برتری تھی

دشمنوں کی تہذیبی جنگ کاآغاز

مقصد مسلمانوں کے اخلاق

 پست کرنا

🔖سورۃ نور کےاحکام عورت کےتقدس اور احترام کی حفاظت

بالخصوص حضرت عائشہ صدیقہ رض  کی پاکدامنی کی قرآن میں گواہی اور شھادت عورت کے مقام و مرتبے کا ثبوت ہے

 

🔖 خلاصہ

🌸 آیت 1-34

🔸اس سورت کے تمام احکامات لازم ہیں

🔸 زنا کی سزا کا تذکرہ

🔸زنا اخلاق،مذہب اور معاشرتی حیثیت سے قابل اعتراض و ناپسندیدہ

🔸(غیر شادی شدہ) زانی مرد و زانی عورت کی سزاسو کوڑے مقرر کی گئی

🔸شادی شدہ کی سزا سنگسار کرنا یا رجم  ہے

🔸زانی مرد و عورت کی پاکباز مرد وعورت سے نکاح کی ممانعت جب تک کہ توبہ نہ کریں

🔸قذف کسی پر بدکاری کا جھوٹا الزام لگانا

🔸قذف کی سزا

80 کوڑے

عمر بھر کے لیے اسکی گواہی قبول نہ کی جائے گی الا یہ کہ توبہ کرلے

🔸کردار پر الزام لگانا سخت گناہ یے

🔸قانون لعان کا تذکرہ

 مرد بیوی پر بدکاری کا الزام لگائے اور اسکے پاس گواہ نہ ہو

الزام لگانے والا مرد چار بار اللہ کی قسم کھائے کہ وہ سچا ہے

اسکے بعد پانچویں قسم کھائے کہ اگر وہ جھوٹا ہے تو اس پر اللہ کی لعنت ہو

عورت سے سزا ٹلنے کے لیے:

عورت چار بار اللہ کی قسم کھائے کہ مرد کا الزام جھوٹا ہے

پانچویں مرتبہ یہ کہے کہ مرد اگر سچا ہے تو مجھ پر اللہ کا غضب ٹوٹے

عورت قسم کھالے تو اس پر اور اسکے بچے پر الزام نہیں لگایا جاسکتا

🌸 آیت11-20

🔹حضرت عائشہ صدیقہ رض کے کردار کے حوالے سے اللہ کی گواہی

🔹غزوہ بنی المصطلق سے واپسی

🔹حضرت عائشہ کے گلے کا ہار گر گیا جسے تلاش کرنے لگیں

🔹 قافلہ روانہ ہوگیا اور حضرت عائشہ پیچھے رہ گئیں

🔹ایک صحابی جو قافلے کے پیچھے تھے انہوں نے حضرت عائشہ صدیقہ کو دیکھا اور اپنی سواری پر انہیں قافلے تک پہنچایا

🔹اس موقع پر بہتان اٹھانے والوں نے بہتان اٹھادیا

🔹 حضرت عائشہ اس بہتان سے بے خبر تھیں

🔹منافقین عبد اللہ بن ابی کی قیادت میں اس بہتان کو پھیلانے میں سرگرم ہوگئے

🔹اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں حضرت عائشہ کی پاکدامنی کی گواہی دی

🔹 اللہ کی ہدایت:

آنکھیں بند کرکے ہر شریف آدمی کے خلاف تہمتیں قبول نہیں کرنی چاہئیں

نہ ایسی باتوں کو پھیلانا چاہئے

اگر ایسی باتیں پھیلائی جارہی ہوں تو ان کا سدباب کرنا چاہئے

🔹افواہیں،بری خبریں پھیلانے ،مسلم معاشرے میں فحش کورواج دینے والوں کےلیے بدترین سزا ہے

🔹مسلم معاشرے میں تعلقات کی بنیاد حسن ظن

🔹 ثبوت کے بغیر کسی کو گناہ گار نہ سمجھا جائے

🔹ایکدوسرے کے گھروں میں اجازت لے کر جائیں

🔹مردوں اورعورتوں دونوں کو غض بصر( نظریں نیچی رکھنے)کا حکم

حدیث ابلیس کے زہریلے تیروں میں سب سے زہریلا تیر نظر ہے

🔹 عورتوں کے لیے حکم

گھروں میں سر اور سینہ ڈھانک کر رکھیں

محرم  رشتہ داروں اور گھر کے خادموں کے سوا کسی کے سامنے بن سنور کر نہ آئیں

باہر نکلتے ہوئے اپنا بناؤ سنگھار چھپا کر نکلیں

بجنے والے زیور پہن کر نہ نکلیں

🔹معاشرے میں عورت اور مرد کے غیر شادی شدہ رہنے کو ناپسند کیا گیا

🔹غیر شادی شدہ لوگوں کے نکاح کا حکم

🔹لونڈیوں اور غلاموں کے لیے مکاتبت کا اصول دیا گیا

🌸 آیت 35-40

🔸 اللہ کے نور کا تذکرہ

اس نور سے ساری کائنات روشن یے

اللہ مومنین کی اپنے نور کی طرف رہنمائی کرتا ہے

جن گھروں میں اللہ کا ذکر ہوتا ہے وہاں یہ نور روشن ہوتا ہے

🔹ان گھروں میں رہنے والے دنیا کی مصروفیات میں اللہ کے ذکر سے غافل نہیں ہوتے

🔹ان پر فکر آخرت طاری رہتی ہے

🔹انکار کرنے والے اس نور سے محروم رہتے ہیں

🔹یہ گمراہی میں پڑے لوگ ہیں

انکے اعمال کا انجام سراب کی مانند ہے

🔹سراب کے پیچھے بھاگنے والا دھوکے کا شکار ہوتا ہے

🌸 آیت 41-46

🔸اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات کا تعارف

🌸 آیت 47-57

🔹منافقین اور مومنین کی علامتوں کا بیان

🔹مومنین کو اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کا حکم دیا گیا

🔹 ایمان لاکر عمل صالح کرنے والوں سے اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ انہیں زمین میں خلیفہ بنائے گا

🔹خوف کو امن سے بدل دے گا

🌸 آیت نمبر 58-اختتام

🔸گھریلو زندگی کے مذید

احکامات

🔸گھروں میں اجازت لے کر داخل ہو

🔸آرام کے تین اوقات میں گھرکے بچے اور ملازمین آرام گاہوں یعنی بیڈرومز میں اجازت لے کر داخل ہوں

🔸بوڑھی عورت گھر میں سر اوڑھنی اتار سکتی ہے تبرج سے بچے

🔸 معذور،بیمار، بے تکلف دوست ایکدوسرے کے ہاں سے بلااجازت کھا پی سکتے ہیں

🔸مسلمانوں کے اجتماعی نظم کو مضبوط بنانے کے لیے ضابطے اور ہدایات دی گئیں

🔸اللہ اور اسکے رسول کے احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اللہ کے عذاب اور فتنے میں مبتلا ہونے سے ڈرنا چاہئے

          ♾♾♾♾♾♾

 

🌼 سورہ الفرقان

77 آیات

زمانہ نزول : وسط مکی دور

 

خلاصہ

🌸 آیت نمبر 1_3

🔹اللہ نے محمد صلعم پر فرقان نازل کیا تاکہ سب کو تنبیہ ہو

فرقان کیا ہے؟

حق و باطل اور صیح و غلط کے درمیان فرق کرنے والی کسوٹی

🔹اللہ کی صفات کا بیان

🔹اللہ نے تقدیر مقرر کردی ہے

🔹شرک کی تردید جنہیں اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہیں وہ نہ خالق ہیں ، نہ فائدہ و نقصان پہنچا سکتے ہیں

🌸 آیت نمبر 4_34

🔹نبی صلی اللہ وسلم پر لگائے گئے الزامات اور قرآن پر کیے گیے اعتراضات کا جواب دیا گیا

🔹انکے اعتراضات کی وجہ ان کا کمزور عقیدہ آخرت ہے

🔹انکار کرنے والوں کا انجام

🔹اقرار کرنے والوں کو خوشخبری

🔹انکار کرنے والوں کے مزید اعتراضات کی وجہ گھمنڈ اور تکبر

🔹آخرت میں انکار کرنے والے پچھتائیں گے

کاش میں نے رسول کا ساتھ دیا ہوتا

کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا

مقام فکر: زندگی میں نبی صلی اللہ وسلم کی ہدایت کی پیروی کریں تاکہ آخرت کا انجام بخیر ہو

دوستوں کے متعلق محتاط رہیں

🔹نبی صلی اللہ وسلم نے فرمایا آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے

🔹نبی صلی اللہ وسلم  دربار ِ رب میں شکایت کریں گے

میری قوم نے اس قرآن کو نشانہ ء تضحیک بنالیا تھا

🔖یعنی

قابل توجہ نہ سمجھا

اس سے اثر نہ لیا

اسے اپنی فضول باتوں کا ھدف بنالیا

🌸 آیت نمبر 35_44

🔹حضرت موسٰی ، حضرت ہارون علیہم السلام ،قوم نوح ، قوم عاد و ثمود ، اصحاب الرس اور قوم لوط کا بیان

🔹 یہ منکر آخرت تھے اور رسولوں کی تکذیب کیا کرتے تھے

🔹مشرکین مکہ کی بیماری کی تشخیص : انہوں نے اپنی خواہشات ِ نفس کو اپنا خدا بنا لیا ہے

🔹انہیں جانوروں سے تشبیہ دی گئی

🔹بدترین معبود وہ خواہش نفس ہے جس کی پیروی کی جائے

🌸 آیت نمبر 45_54

🔹نبی صلی اللہ وسلم کو دلائل

🔹نبی صلی اللہ وسلم کو مشرکین کی بات نہ ماننے  اور قرآن کے ذریعے جہاد کبیر کرنے کی ہدایت

🔹 جہاد کبیر

1⃣انتہائی کوشش کرنا

2⃣بڑے پیمانے پر کوشش کرنا

3⃣جامع جدوجہد

🌸 آیت نمبر 55_62

🔷نبی صلی اللہ وسلم کو توکل ، حمد اور تسبیح کے ساتھ

🔹شرک کی تردید

🔹توحید کی ہدایت

🔹قرآن کی نصیحت قبول کرنا ہی شکر گزاری ہے

 🌸 آیت 63_ 77

🔹عبادالرحمن کا اصل کردار بیان ہوا

🔹زمین پر نرم چال چلتے ہیں

یعنی

تکبر سے گریز کرتے ہیں

چال کردار کی عکاس ہے

نہ مریضانہ ہو نہ مریل ہو

نہ مصنوعی تقویٰ ہو

نہ اکڑ ،نہ فخر و غرور ہو

عورت کے لیے باوقار چال

اٹھلا کر ناز و انداز دکھاتے  ہوئے نہ چلنا

حیا کے ساتھ چلنا

🔹جاہل ان کے منہ آئیں تو کہہ دیتے ہیں تم کو سلام

(جہالت ایک رویہ کا نام ہے )

🔹جو رب کے حضور سجدے اور قیام میں راتیں گزارتے ہیں

🔹دعا کرتے ہیں

 🤲 اے ہمارے رب ہم کو جہنم کے عذاب سے بچا

🔹خرچ میں اعتدال

🔹 اللہ کے سوا کسی کو نہیں پکارتے

🔹انسانی جان کی حرمت کی حفاظت کرنے والے

🔹زنا کے مرتکب نہیں ہوتے

گناہ کے بعد توبہ کرکے عمل صالح کرنے والوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا

🔹 جھوٹ سے اجتناب کرتے ہیں اور جھوٹ کے گواہ نہیں بنتے

🔹 لغویات سے بچتے ہیں

🔹اللہ کی آیات پر غوروفکر کرتے ہیں اندھے بہرے نہیں بنتے

🔹اللہ سے دعا کرتے ہیں

 🤲 اے ہمارے رب ہمیں اپنی ازواج اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطاء فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا امام بنا

بہت اہم دعا ہے

اہل خانہ کی تربیت کا ہدف مقرر کرنے والی دعا

ہم سب اپنے اہل خانہ کی تربیت کے ذمہ دار ہیں

نیکوں اور متقیوں کا لیڈر بننا ہے

اسکے لیے کوشش اور  دعا کرنی ہے

🔹ایسے لوگوں کا ٹھکانہ جنت ہے

🌸 آخری آیت

🔸جو اللہ کو نہیں پکارتے اللہ کو بھی انکی پرواہ نہیں

اللہ کے لئے قیمتی صرف عبادالرحمن ہیں

🤲اللہ ہم سب کو عبادالرحمن میں شامل فرمائے۔آمین

          ♾♾♾♾♾♾


Categories:
Similar Posts

0 comments: