میں ذرا میکے جانا چاہتی ہوں

 
میں ذرا میکے جانا چاہتی ہوں



بیوی: میں ذرا میکے جانا چاہتی ہوں۔

خاوند: اللہ کی امان ہو، سب کو میرا  سلام کہنا۔

بیوی: تم تو مجھ سے جان ہی چھڑانے کیلیئے بیٹھے ہوتے ہو۔😂

خاوند: لا حول ولا قوة الا بالله

 

****

 

بیوی: میں ذرا میکے جانا چاہتی ہوں۔

خاوند: آج ادھر ہی رہو میرے ساتھ، کسی اور دن چلی جانا۔

بیوی: تم تو بس مجھے ہر وقت  اسی گھر میں قید ہی رکھنا چاہتے ہو۔ 😂

خاوند: لا حول ولا قوة الا بالله

 

****

 

بیوی: میں ذرا میکے جانا چاہتی ہوں۔

خاوند: جیسے تمہیں اچھا لگے۔

بیوی: تو گویا میرا ہونا نہ ہونا تمارے لیئے ایک برابر ہے۔

میری تو کوئی اہمیت ہی نہیں ہے اس گھر میں۔😂

خاوند: لا حول ولا قوة الا بالله

 

****

 

بیوی: میں ذرا میکے جانا چاہتی ہوں۔

خاوند: کہو تو میں بھی تمہارے ساتھ چلوں؟

بیوی: یعنی میں میکے اس لیئے جا رہی ہوں کہ میری آپ سے وہاں پر ملاقات طے ہے؟ 

مجھے کچھ آرام چاہیئے، 

اس لیئے اُدھر جا رہی ہوں۔🤪

خاوند: لا حول ولا قوة الا بالله

 

****

 

"ہر علم، ہر عالم، بشر، جن، بھوت، نباتات اور ساری جمادات ابھی تک کوئی ایسا جواب 

ڈھونڈنے سے قاصر 

ہیں جس سے "بیوی" راضی ہو جائے


Categories:
Similar Posts

0 comments: