اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَيْطٰنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحَمٰنِ الرَّحِيْمِ
🌼 سورۃ النور
▪زمانہ نزول 6 ہجری
▪کل آیات 64
▪ واقعہ افک کا تذکرہ
🔖پس منظر
▪مسلمانوں کو محض ہتھیاروں اورفوجوں کے بل پرشکست دینا ممکن نہیں
▪اسلام کی فتح کی اصل وجہ محض تعداد یا عسکری طاقت نہیں
▪اصل چیز اخلاقی برتری تھی
▪دشمنوں کی تہذیبی جنگ کاآغاز
▪مقصد مسلمانوں کے اخلاق
پست کرنا
🔖سورۃ نور کےاحکام ➖عورت کےتقدس اور احترام کی حفاظت
▪بالخصوص حضرت عائشہ صدیقہ رض کی پاکدامنی کی قرآن میں گواہی اور
شھادت عورت کے مقام و مرتبے کا ثبوت ہے
🔖 خلاصہ
🌸 آیت 1-34
🔸اس سورت کے تمام احکامات
لازم ہیں
🔸 زنا کی سزا کا تذکرہ
🔸زنا ➖اخلاق،مذہب اور معاشرتی حیثیت سے قابل اعتراض و ناپسندیدہ
🔸(غیر شادی شدہ) زانی مرد
و زانی عورت کی سزا➖سو کوڑے مقرر کی گئی
🔸شادی شدہ کی سزا سنگسار
کرنا یا رجم
ہے
🔸زانی مرد و عورت کی
پاکباز مرد وعورت سے نکاح کی ممانعت جب تک کہ توبہ نہ کریں
🔸قذف ➖کسی پر بدکاری کا جھوٹا الزام لگانا
🔸قذف کی سزا➖
▪80 کوڑے
▪عمر بھر کے لیے اسکی گواہی قبول نہ کی جائے گی الا یہ کہ توبہ کرلے
🔸کردار پر الزام لگانا سخت
گناہ یے
🔸قانون لعان کا تذکرہ
▪مرد بیوی پر بدکاری کا
الزام لگائے اور اسکے پاس گواہ نہ ہو
▪الزام لگانے والا مرد چار بار اللہ کی قسم کھائے کہ وہ سچا ہے
▪اسکے بعد پانچویں قسم کھائے کہ اگر وہ جھوٹا ہے تو اس پر اللہ کی
لعنت ہو
▪عورت سے سزا ٹلنے کے لیے:
▪عورت چار بار اللہ کی قسم کھائے کہ مرد کا الزام جھوٹا ہے
▪پانچویں مرتبہ یہ کہے کہ مرد اگر سچا ہے تو مجھ پر اللہ کا غضب ٹوٹے
▪عورت قسم کھالے تو اس پر اور اسکے بچے پر الزام نہیں لگایا جاسکتا
🌸 آیت11-20
🔹حضرت عائشہ صدیقہ رض کے
کردار کے حوالے سے اللہ کی گواہی
🔹غزوہ بنی المصطلق سے
واپسی
🔹حضرت عائشہ کے گلے کا ہار
گر گیا جسے تلاش کرنے لگیں
🔹 قافلہ روانہ ہوگیا اور
حضرت عائشہ پیچھے رہ گئیں
🔹ایک صحابی جو قافلے کے
پیچھے تھے انہوں نے حضرت عائشہ صدیقہ کو دیکھا اور اپنی سواری پر انہیں قافلے تک پہنچایا
🔹اس موقع پر بہتان اٹھانے
والوں نے بہتان اٹھادیا
🔹 حضرت عائشہ اس بہتان سے بے خبر تھیں
🔹منافقین عبد اللہ بن ابی
کی قیادت میں اس بہتان کو پھیلانے میں سرگرم ہوگئے
🔹اللہ تعالیٰ نے ان آیات
میں حضرت عائشہ کی پاکدامنی کی گواہی دی
🔹 اللہ کی ہدایت:
▪آنکھیں بند کرکے ہر شریف آدمی کے خلاف تہمتیں قبول نہیں کرنی چاہئیں
▪نہ ایسی باتوں کو پھیلانا چاہئے
▪اگر ایسی باتیں پھیلائی جارہی ہوں تو ان کا سدباب کرنا چاہئے
🔹افواہیں،بری خبریں
پھیلانے ،مسلم معاشرے میں فحش کورواج دینے والوں کےلیے بدترین سزا ہے
🔹مسلم معاشرے میں تعلقات
کی بنیاد حسن ظن
🔹 ثبوت کے بغیر کسی کو
گناہ گار نہ سمجھا جائے
🔹ایکدوسرے کے گھروں میں
اجازت لے کر جائیں
🔹مردوں اورعورتوں دونوں کو
غض بصر( نظریں نیچی رکھنے)کا حکم
حدیث ابلیس کے زہریلے تیروں میں سب سے زہریلا تیر
نظر ہے
🔹 عورتوں کے لیے حکم
▪گھروں میں سر اور سینہ ڈھانک کر رکھیں
▪محرم
رشتہ داروں اور گھر کے خادموں کے سوا کسی کے سامنے بن
سنور کر نہ آئیں
▪باہر نکلتے ہوئے اپنا بناؤ سنگھار چھپا کر نکلیں
▪بجنے والے زیور پہن کر نہ نکلیں
🔹معاشرے میں عورت اور مرد
کے غیر شادی شدہ رہنے کو ناپسند کیا گیا
🔹غیر شادی شدہ لوگوں کے
نکاح کا حکم
🔹لونڈیوں اور غلاموں کے
لیے مکاتبت کا اصول دیا گیا
🌸 آیت 35-40
🔸 اللہ کے نور کا تذکرہ
▪اس نور سے ساری کائنات روشن یے
▪اللہ مومنین کی اپنے نور کی طرف رہنمائی کرتا ہے
▪جن گھروں میں اللہ کا ذکر ہوتا ہے وہاں یہ نور روشن ہوتا ہے
🔹ان گھروں میں رہنے والے
دنیا کی مصروفیات میں اللہ کے ذکر سے غافل نہیں ہوتے
🔹ان پر فکر آخرت طاری رہتی
ہے
🔹انکار کرنے والے اس نور
سے محروم رہتے ہیں
🔹یہ گمراہی میں پڑے لوگ
ہیں
انکے اعمال کا انجام سراب کی مانند ہے
🔹سراب کے پیچھے بھاگنے
والا دھوکے کا شکار ہوتا ہے
🌸 آیت 41-46
🔸اللہ تعالیٰ کی ذات و
صفات کا تعارف
🌸 آیت 47-57
🔹منافقین اور مومنین کی
علامتوں کا بیان
🔹مومنین کو اللہ اور اسکے
رسول کی اطاعت کا حکم دیا گیا
🔹 ایمان لاکر عمل صالح
کرنے والوں سے اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ انہیں زمین میں خلیفہ بنائے گا
🔹خوف کو امن سے بدل دے گا
🌸 آیت نمبر 58-اختتام
🔸گھریلو زندگی کے مذید
احکامات
🔸گھروں میں اجازت لے کر
داخل ہو
🔸آرام کے تین اوقات میں
گھرکے بچے اور ملازمین آرام گاہوں یعنی بیڈرومز میں اجازت لے کر داخل ہوں
🔸بوڑھی عورت گھر میں سر
اوڑھنی اتار سکتی ہے تبرج سے بچے
🔸 معذور،بیمار، بے تکلف
دوست ایکدوسرے کے ہاں سے بلااجازت کھا پی سکتے ہیں
🔸مسلمانوں کے اجتماعی نظم
کو مضبوط بنانے کے لیے ضابطے اور ہدایات دی گئیں
🔸اللہ اور اسکے رسول کے
احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اللہ کے عذاب اور فتنے میں مبتلا ہونے سے ڈرنا
چاہئے
♾♾♾♾♾♾
🌼 سورہ الفرقان
▪ 77 آیات
▪ زمانہ نزول : وسط مکی دور
خلاصہ
🌸 آیت نمبر 1_3
🔹اللہ نے محمد صلعم پر
فرقان نازل کیا تاکہ سب کو تنبیہ ہو
❓ فرقان کیا ہے؟
▪حق و باطل اور صیح و غلط کے درمیان فرق کرنے والی کسوٹی
🔹اللہ کی صفات کا بیان
🔹اللہ نے تقدیر مقرر کردی
ہے
🔹شرک کی تردید ➖ جنہیں اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہیں وہ نہ خالق ہیں ، نہ فائدہ و نقصان
پہنچا سکتے ہیں
🌸 آیت نمبر 4_34
🔹نبی صلی اللہ وسلم پر
لگائے گئے الزامات اور قرآن پر کیے گیے اعتراضات کا جواب دیا گیا
🔹انکے اعتراضات کی وجہ ان
کا کمزور عقیدہ آخرت ہے
🔹انکار کرنے والوں کا
انجام
🔹اقرار کرنے والوں کو
خوشخبری
🔹انکار کرنے والوں کے مزید
اعتراضات کی وجہ ➖گھمنڈ اور تکبر
🔹آخرت میں انکار کرنے والے
پچھتائیں گے
▪کاش میں نے رسول کا ساتھ دیا ہوتا
▪کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا
▪ مقام فکر: زندگی میں نبی صلی اللہ وسلم کی ہدایت کی پیروی کریں تاکہ آخرت
کا انجام بخیر ہو
⚠دوستوں کے متعلق محتاط
رہیں
🔹نبی صلی اللہ وسلم نے
فرمایا آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے
🔹نبی صلی اللہ وسلم دربار ِ رب میں شکایت کریں گے
▪میری قوم نے اس قرآن کو نشانہ ء تضحیک بنالیا تھا
🔖یعنی
▪قابل توجہ نہ سمجھا
اس سے اثر نہ لیا
اسے اپنی فضول باتوں کا ھدف بنالیا
🌸 آیت نمبر 35_44
🔹حضرت موسٰی ، حضرت ہارون
علیہم السلام ،قوم نوح ، قوم عاد و ثمود ، اصحاب الرس اور قوم لوط کا بیان
🔹 یہ منکر آخرت تھے اور
رسولوں کی تکذیب کیا کرتے تھے
🔹مشرکین مکہ کی بیماری کی
تشخیص : انہوں نے اپنی خواہشات ِ نفس کو اپنا خدا بنا لیا ہے
🔹انہیں جانوروں سے تشبیہ
دی گئی
🔹بدترین معبود وہ خواہش
نفس ہے جس کی پیروی کی جائے
🌸 آیت نمبر 45_54
🔹نبی صلی اللہ وسلم کو
دلائل
🔹نبی صلی اللہ وسلم کو
مشرکین کی بات نہ ماننے
اور قرآن کے ذریعے جہاد کبیر کرنے کی ہدایت
🔹 جہاد کبیر ➖
1⃣انتہائی کوشش کرنا
2⃣بڑے پیمانے پر کوشش کرنا
3⃣جامع جدوجہد
🌸 آیت نمبر 55_62
🔷نبی صلی اللہ وسلم کو
توکل ، حمد اور تسبیح کے ساتھ
🔹شرک کی تردید
🔹توحید کی ہدایت
🔹قرآن کی نصیحت قبول کرنا
ہی شکر گزاری ہے
🌸 آیت 63_ 77
🔹عبادالرحمن کا اصل کردار
بیان ہوا
🔹زمین پر نرم چال چلتے ہیں
یعنی
▪تکبر سے گریز کرتے ہیں
▪چال کردار کی عکاس ہے
نہ مریضانہ ہو نہ مریل ہو
▪نہ مصنوعی تقویٰ ہو
▪نہ اکڑ ،نہ فخر و غرور ہو
عورت کے لیے باوقار چال
▪اٹھلا کر ناز و انداز دکھاتے ہوئے نہ چلنا
▪حیا کے ساتھ چلنا
🔹جاہل ان کے منہ آئیں تو
کہہ دیتے ہیں تم کو سلام
(جہالت ایک رویہ کا نام ہے
)
🔹جو رب کے حضور سجدے اور
قیام میں راتیں گزارتے ہیں
🔹دعا کرتے ہیں
🤲 اے ہمارے رب ہم کو جہنم کے
عذاب سے بچا
🔹خرچ میں اعتدال
🔹 اللہ کے سوا کسی کو
نہیں پکارتے
🔹انسانی جان کی حرمت کی
حفاظت کرنے والے
🔹زنا کے مرتکب نہیں ہوتے
❣گناہ کے بعد توبہ کرکے
عمل صالح کرنے والوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا
🔹 جھوٹ سے اجتناب کرتے
ہیں اور جھوٹ کے گواہ نہیں بنتے
🔹 لغویات سے بچتے ہیں
🔹اللہ کی آیات پر غوروفکر
کرتے ہیں اندھے بہرے نہیں بنتے
🔹اللہ سے دعا کرتے ہیں
🤲 اے ہمارے رب ہمیں اپنی
ازواج اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطاء فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا امام بنا
▪بہت اہم دعا ہے
▪اہل خانہ کی تربیت کا ہدف مقرر کرنے والی دعا
▪ہم سب اپنے اہل خانہ کی تربیت کے ذمہ دار ہیں
▪نیکوں اور متقیوں کا لیڈر بننا ہے
▪اسکے لیے کوشش اور
دعا کرنی ہے
🔹ایسے لوگوں کا ٹھکانہ جنت
ہے
🌸 آخری آیت
🔸جو اللہ کو نہیں پکارتے
اللہ کو بھی انکی پرواہ نہیں
▪اللہ کے لئے قیمتی صرف عبادالرحمن ہیں
🤲اللہ ہم سب کو عبادالرحمن میں
شامل فرمائے۔آمین
♾♾♾♾♾♾
